مری(نامہ نگار خصوصی) ’’سانحہ مری‘‘ کے ذمہ دار ادارے این ڈی ایم اے کی ڈی سی مری کی ِ صدارت میں ایک بند کمرے کے خصوصی اجلاس میں مری کے عوامی حلقوں اور میڈیا کی شرکت کو نظر انداز کیئے جانے پر شدید ردِ عمل دیکھنے میں آیا ہے ۔ ایسے میں عوامی حلقوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوے کہا ہے کہمری جیسے بین الاقوامی سیاحتی مرکز ہے جہا ں کُچھ اداروں کی نااہلی کے نتیجے میں گزشتہ سال ’’سانحہ مری‘‘ رونما ہوا جسے معزز عدالت نے جہاں دیگر محکموں کو ذمہ دار قرار دیا گیا وہاں پر سب سے زیادہ ذمہ دار نیشنل منیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو قرار دیا گیا مگر اس ادارے کی جانب سے رواں سال بھی اعلٰی حکام کو سب اچھے کی رپورٹ دینے کے لیے ملکہ کوہسار مری میں’’ بند کمرے‘‘ میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ ایسے میں اس کی اطلاع نہ تو مری کے عوامی حلقوں اور نہ ہی میڈیا کو دی گئی جس پر عوامی حلقوں میں شدید ردِ عمل دکھائی دے رہا ہے۔ مری کے عوامی حلقوں کی طرف سے بتایا گیا کہ گزشتہ سال چند اداروں اور خصوصاً نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی طرف سے جہاں قیمتی جانوں کا نقصان ہوا وہاں پر مری کے عوام کو بھی بلاوجہ شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور مری کے کاروباری حلقوں کا بھی شدید نقصان ہوا جبکہ معزز عدالت نے اپنے فیصلے میں مری کے عوام کے کردار کو سانحہ مری میں مثبت کردار سے سراہا گیا ۔
’’سانحہ مری‘‘ کے ذمہ دار ادارے این ڈی ایم اے کا بند کمرے میں اجلاس
Dec 08, 2022