پاکستان امن پسندملک ،سیروتفریح کیلئے انتہائی موزوں ترین ہے،انسپکٹر عثمان اسلم


مری(نامہ نگار خصوصی) پاکستان ایک امن پسندملک ہے اور سیروتفریح کیلئے انتہائی موزوں تر ین ہے۔  ان خیالات کا اظہار  برطانیہ سے ملکہ کوہسا رمری آنے والے برطانوی سیاحوں نے پنجاب ٹورازم اسکواڈ کی جانب سے کا خیرمقدم کیئے جانے کے دوان کیا  ۔ایسے میں انسپکٹر عثمان اسلم نے  انہیںاپنی ٹیم کے ہمراہ ملکہ کوہسار کی ثقافتی وو مذہبی سیاحت پر بریفنگ دی،برطانوی سیاحوں کو مال روڑ کے تاریخی چرچ ٹرنٹی کا دورہ کروایا  جہاں سابق انجہانی ملکہ برطانیہ نے بھی دورہ کیا تھا ۔، انگلینڈ سے آنے والے برٹش سیاحوں نے پنجاب ٹورازم اسکواڈ کی تعیناتی کو مری کی سیاحت کے لیے خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ ہمیں ٹورازم اسکواڈ سے بہت پیار ملا ہے۔   

ای پیپر دی نیشن