بوچھال کلاں( نامہ نگار)بوچھال کلاں اور نواحی مضافات کے عوامی وفد نے ہمارے نمائندہ کو بتایا کہ ہم نے ڈاکخانوں میں اکائونٹ کھلوا کر رقوم جمع کرا رکھی تھیں سابقہ حکومت نے ان تمام اکائونٹ کو مر کز قومی بچت میں منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے جس پر محکمہ ڈاکخانہ جات نے اپنے کھاتے داروں کی رقوم روک دیں اور کہا کہ اب انہیں ان کی رقوم مرکز قومی بچت سے ملیں گی چونکہ ضلع چکوال میں ایک ہی قومی مرکز بچت ہے اور اس میں رش بھی بہت زیادہ ہوتا ہے اس سے ہمیں چکوال کے چکر لگوائے جاتے ہیں اور ہر بار مرکز قومی بچت کے اہلکار یہ کہتے ہیں کہ ان کے اکائونٹ ڈاکخانہ سے یہاں نہیں آئے انہوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔