امریکہ: سعودی ولی عہدکے خلاف  صحافی جمال خشوگی کے قتل کا مقدمہ خارج


واشنگٹن (آئی این پی) امریکہ کی عدالت نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے خلاف صحافی جمال خشوگی قتل کا مقدمہ خارج کر دیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق جمال خاشقجی قتل کیس میں واشنگٹن کے فیڈرل جج نے امریکی حکومت کے اس موقف کو تسلیم کیا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان جنہیں ستمبر میں سعودی عرب کا وزیراعظم نامزد کیا گیا تھا، بطور غیرملکی سربراہ امریکی عدالتوں میں استثنی حاصل ہے۔ فیڈرل جج کا کہنا تھا کہ صحافی جمال خاشقجی کی بیوہ نے سعودی ولی عہد کے قتل میں ملوث ہونے کے حق میں موثر دلائل دئیے تاہم ان کے پاس امریکی حکومت کا موقف رد کرنے کے اختیارات نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...