ڈھرنال (نمائندہ نوائے وقت )محکمہ تحفظ جنگلی حیات تحصیل فتح جنگ کی نااہلی کی بنا پر تحصیل فتح جنگ میں غیر قانونی شکار عروج پر ہے شکاری آئے روز شکار کی تلاش میں دندناتے پھرتے ہیں جنھیں کوئی پوچھنے والا نہیں افسران بالا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے کبھی کبھار فرضی چھاپے بھی مارے جاتے ہیں لیکن عملی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں تیتر بٹیر جنگلی خرگوش کے علاوہ موسم سرما کے آغاز میں بعض پرندے دیگر علاقوں سے یہاں آتے ہیں جن نایاب پرندوں کا بھی بے رحمی سے شکار کیا جاتا ہے لیکن محکمہ تحفظ جنگلی حیات کا عملہ غفلت کی نیند سو رہا ہے عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی شکار کی فوری روک تھام اور جنگلی حیات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے اور محکمہ تحفظ جنگلی حیات تحصیل فتح جنگ کے نااہل عملہ کو متحرک کیا جائے ۔
ڈھرنال محکمہ تحفظ جنگلی حیات کی نااہلی ؑعلاقہ بھر میں غیر قانونی شکار ہونے لگا
Dec 08, 2022