کلرسیداں(نامہ نگار)کلرسیداں کے گاؤں منیا ند ہ کے محمد یونس منہاس ڈیرہ غازی خان کے قصبہ دا جل کے دورے کے بعد واپس کلرسیداں پہنچ گئے انہوں نے یہاں بتایا کہ متاثرین سیلاب انتہائی کسمپر سی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں حکومت کی جانب سے انہیں کوئی امداد میسر نہ ہوئی ہے حکومت اقدامات اعلانات اور فوٹو سیشن تک محدود ہیں لہذہ صاحب ثروت میدان میں نکلیں اور سیلاب سے متاثرہ ان بھائیوں کی مدد کریں جو دسمبر کی سردی میں بھی کھلے آسمان تلے بییارو مددگار پڑے ہیں ۔انہوں نے داجل میں پانچ گھرانوں کے لیئے گھروں اور ایک مسجد کی تعمیر کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ وہ برطانیہ میں بھی اپنے عزیز دوستوں سے یہی درخواست کریں گے کہ وہ متاثرین سیلاب کی بحالی میں اپنا حصہ ڈال کر اپنی دنیاو آخرت سنوار لیں۔