کچی آبادیوں میں مقیم غریب لوگوں کی لسٹیں مرتب کر چکے ہیں،ملک حفیظ انجم  

Dec 08, 2022


  بوچھال کلاںـ( نامہ نگار)ـوزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے شکایت سیل کے ضلعی چیئرمین ملک حفیظ انجم نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے تلہ گنگ کو ضلع بنانے کے موقع پر بڑے جلسہ عام میں اعلان کیا تھا کہ پنجاب بھر میں کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دے دیئے جائیں گے چکوال میں کچی آبادیوں میں مقیم غریب لوگوں کی لسٹیں مرتب کر چکے ہیں۔اور سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی گئی ہے۔وہ اپنے دفتر میں چکوال شہر کے کچی آبادیوں سے آئے ہوئے نمائندہ افراد سے گفتگو کر رہے تھے۔اس موقع پر وائس چیئرمین نجم الحسن ہاشمی اور چوآسیدنشاہ سے پی ٹی آئی کے راہنما راجہ ساجد اقبال بھی موجود تھے۔ملک حفیظ انجم نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چکوال شہر میں کچی آبادیوں میں مقیم لوگوں کی فہرستیں مرتب کر کے سمری وزیراعلیٰ کو بھیج دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے اس فیصلے سے پورے پنجاب میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔اس موقوع پر وائس چیئرمین سید نجم الحسن ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا یہ اعلان کچی آبادیوں میں مقیم غریب لوگوں کے بھاگ جاگ اٹھے ہیں اور وزیر اعلیٰ کا نام تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔
پی ٹی آئی چوآسیدنشاہ کے راہنما راجہ ساجد اقبال نے بھی میڈیا سے گفتگو کے دوران زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

مزیدخبریں