چکری(نامہ نگار)الپیال ویلفیئر ٹرسٹ کے جنرل سیکرٹری چوہدری ظفر اقبال الپیال نے کہاہے کہ ہمارا بنیادی مقصد علاقائی پسماندگی کے خاتمے اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے جدوجہد کرنا ہے اس ٹرسٹ کے تحت ہم عوامی خدمت کے کئی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا چکے ہیں جبکہ اسی ٹرسٹ کے تحت بننے والے فاطمہ الزہرہ رچہ وبچہ ہسپتال کا قیام اسی سلسلے کی اہم کڑی ہے ہماری ٹیم اور دیگر دوستوں کی کاوشوں سے اس کی تعمیر کا زیادہ تر کام مکمل ہوچکا ہے تاہم ابھی بھی بہت سارا کام باقی ہے جہاں آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی سے ہر چیز کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
وہیں کنسٹرکشن میں استعمال ہونے والی اشیائے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو رہا ہے اسی لئے اس بڑے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے مزید سرمائے کی ضرورت ہے ہماری تمام صاحب حیثیت لوگوںسے التماس ہے کہ اس منصوبے کو جلد سے جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں ۔
عوامی خدمت کے کئی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا چکے ہیں، ظفر اقبال
Dec 08, 2022