مری(نامہ نگار خصو صی) وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے راولپنڈی ڈو یژن کیلئے انتظامی و عوامی امور کے ماہر چنگیز خان کو وائس چیئر مین شکائت سیل مقرر کیے جانے پر عوا می حلقوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح ایک اعلیٰ افسر کی حیثیت سے انہوں نے مری سمیت راولپنڈی ڈویژن کے مختلف علاقوں میں تعیناتی کے دوران عوامی مسائل کو احسن طریقے پر حل کیئے جانے کا کردار ادا کیا وہ ناقبل فراموز ہے، ایسے میں ان کی بے لوث خدمات سے پورے راولپنڈی ڈویژن کا مستفید ہونا قابل ستائش ہو گا ۔ ان کی تعیناتی کو اس تمام تر ڈویژن کیلئے خوس آئند قرار دیتے ہوے سابق تحصیل ناظم مری و رہنماء پی ٹی آئی خوشید عباسی، تحریک انصاف تحصیل مری کے صدر سہیل عرفان عباسی ، مری سٹی کے صدر راجہ ہار و ن محفوظ عباسی ، راجہ شہزاد رشید ،راجہ عدنان خان، را شد اعجاز عباسی ،کامران عباسی ،بابو شاہد حسین اور دیگر انے اپنے الگ الگ بیانات میں چنگیز خان کو بطور وائس چیئر مین راولپنڈی ڈویژن کو شاندار الفاظ میں راہتے ہوے نیک خوہشات کا اظہار کیا ہے ۔