ریاض (نیٹ نیوز) چینی صدر شی جن پنگ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر تین روزہ سرکاری دورہ پر ریاض پہنچ گئے۔ شاہی فضائی کے لڑاکا طیاروں نے چینی صدر کے طیارے کا ملکی فضا میں استقبال کر کے ریاض کے ہوائی اڈے تک پہنچایا۔ گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے چینی صدر کا ہوائی اڈے میں پرتباک استقبال کیا۔ دارالحکومت ریاض کی شاہراہیں سعودی عرب اور چین کے پرچموں سے سجادی گئی ہیں۔ شی جن پنگ ریاض میں تین اہم سربراہی اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔ عرب ٹی وی کے مطابق پاکستان سمیت کمبوڈیا، انڈونیشیا اور سینیگال وفود بھی ان اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔
دورہ چینی صدر