کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) فضل الرحمن نے کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم تو الیکشن ایک سال مزید آگے بڑھانے کا سوچ رہے ہیں۔ ملک کو ٹھیک کرنے کیلئے وقت درکار ہے۔ اندازہ نہیں تھا عمران ساڑھے 3 سالوں میں ملک کو دلدل میں پھنسا چکا ہے۔ عمران نے اتنی نفرتیں پیدا کی ہیں اب ان سے بات چیت مشکل ہے۔ وہ نواز شریف‘ شہباز شریف کو چور کہتا ہے‘ فرح گوگی کو چور نہیں مانتا۔ توشہ خانہ کے بعد پشاور کے نوادرات کا سکینڈل بھی آ رہا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف عدم اعتماد کا فیصلہ صوبائی پارٹی کی مشاورت کریں گے۔ دوسری جانب چیف آف سراوان نواب اسلم رئیسانی نے ساتھیوں کے ہمراہ جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ کوئٹہ میں ہونے والی شمولیتی تقریب میں فضل الرحمن نے بھی شرکت کی۔ فضل الرحمن نے کہا کہ اسلم رئیسانی کو کئی بار جے یو آئی میں شامل ہونے کی دعوت دی‘ لیکن آج اپنے مقصد میں کامیاب ہو گئے۔ بلوچستان میں مسائل کا انبار ہے۔ وسائل کچھ نہیں۔ صوبے کے عوام کو یہاں کے وسائل کا مالک سمجھتے ہیں۔
فضل الرحمن
ٰ
الیکشن ایک بر س آگے بڑھانے کا سو چ رہے ہیں،فضل الرحمن
Dec 08, 2022