اسلام آباس کے نجی مال کو سیل کر نے سے متعلق مجھے اور وزیر اعظم کو علم نہیں تھا: رانا ثنائ


 اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہاہے کہ اسلام آباد کے نجی مال کو سیل کرنے سے متعلق مجھے اور وزیر اعظم شہباز شریف کو قطعی کوئی علم نہیں تھا ۔رانا ثناءاللہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ جب مال کے معاملے کا پتہ چلا تو شہباز شریف نے فوری مال ڈی سیل کرنے کے احکامات دئیے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم کے خطاب کے دوران ہوئے واقعہ کے بعد نجی مال سیل کرنے کا معاملہ اتفاقیہ ہے یا شاید انتظامیہ میں کسی نے شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کی بات کی ہو۔ایک سوال کے جواب میں رانا ثنا ءاللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی نے جو بیانات دیے وہ بیان دینا کسی کو زیب نہیں دیتا، شہباز شریف خود کو حکمران کہلوانا پسند نہیں کرتے۔رانا ثنا ءاللہ نے صحافی ارشد شریف کے قتل سے متعلق کہا کہ حکومت کو ارشد شریف قتل پر جوڈیشل کمیشن بنانے پر کوئی اعتراض نہیں، سپریم کورٹ کا ہیومن رائٹس کمیشن بھی ارشد شریف قتل کیس کو دیکھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کا انتظار تھا، ہمیں لگا کہ شاید سپریم کورٹ ہیومن راٹس کمیشن سے کوئی ڈائریکشن آئے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ایسے کیسز میں انویسٹی گیشن جے آئی ٹی کرتی ہے جس کا فیصلہ ہو چکا، جے آئی ٹی میں قابل افسران رکھے جائیں گے، تمام ایجنسیز کے لوگ شامل ہوں گے۔
رانا ثنائ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...