بی آئی ایس پی ملازمین ہیڈ آفس سمیت تمام دفاتر میں ایک گھنٹہ احتجاج


اسلام آباد( خبرنگار ) بی آئی ایس پی ملازمین کے احتجاج کا چوتھا روزملازمین نے بی آئی ایس پی ہیڈ آفس سمیت ملک بھر کے تمام دفاتر میں ایک گھنٹے کا احتجاج ریکارڈ کر وایا،سکرٹریٹ ایف بلاک میں بی آئی ایس پی ایمپلائز کوارڈینشن/ ایکشن کمیٹی نے چئیر پرسن شازیہ مری صاحبہ کے آفس کے سامنے جا کر اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کی اورمطالبہ کیا کہ بی بی شہید کے نام پر بنائے گئے ادارے میں جہاں بی بی شہید کے وژن اور نظریہ کو پچھلے چودہ سالوں سے بی آئی ایس پی کے ملازمین نے پاکستان کے گھر گھر تک پہچایا اور پاکستان کی غریب عوام کی خدمت میں دن رات کوشاں ہیں ان کو ان کا حق دلایا جائے اس موقع پر  بی آئی ایس پی ایمپلائز کوارڈینشن/ ایکشن کمیٹی کی ورکنگ باڈی کے ممبران سردار عظمت خان،سید فدا عباس،غلام مصطفے،اور سردار شیراز احمد نے کہا کہ چودہ سالوں سے ہم ملازمین نے اپنا خون پسینہ دے کر اس ادارے کو نہ صرف انٹرنیشنل سطح پر منوایا ہے بلکہ پاکستان کی غریب عوام کی مسلسل خدمت کر رہے ہیں، ملازمین پچھلے کہی سالوں سے اپنے جائز حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں کوارڈینشن کمیٹی نے اعلان کیا کہ 12دسمبر کو پاکستان بھر کے دفاتر میں تالا بندی کر دی جائے گی اور ریجنل آفسسز کے تمام ملازمین کو ہیڈ آفس آنے کی کال د ے دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن