پہلی چیف آف دی نیول اسٹاف سکواش چمپئن شپ 2022ء کی افتتاحی تقریب


اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پہلی چیف آف دی نیول اسٹاف سکواش چیمپئن شپ 2022 کی افتتاحی تقریب روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس کراچی میں منعقد ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل میاں ذاکراللہ جان تھے جنہوں نے چیمپئن شپ کا افتتاح کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کموڈور توقیر احمد خواجہ نے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ یہ چیمپئن شپ ہر دو سال بعد منعقد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ چیمپئن شپ قومی سطح پر اسکواش کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگی اور مقامی کھلاڑیوں کو اپنی پیشہ ورانہ مہارت کے اظہار کا موقع فراہم کرے گی۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر نے کھلاڑیوں، آفیشلز، اسپانسرز اور کمانڈر کراچی کے تعاون اور تقریب میں موجودگی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ پہلی سی این ایس آل پاکستان اسکواش چیمپئن شپ 6 تا 10 دسمبر 2022 تک جاری رہے گی اور اس میں کل 54 مقابلے ہوں گے۔ مقابلوں کے دوران ملک کے مایہ ناز کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ملک بھر سے 28 مرد اور 28 خواتین ان مقابلوں میں شرکت کر رہے ہیں۔ افتتاحی تقریب میں سول و ملٹری افسران کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد، اسپانسرز اور اسکواش کے سینئر کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ 

ای پیپر دی نیشن