اسلام آ باد (نوائے وقت رپورٹ ) چائنا موبائل کا زونگ فور جی پاک چائنا گوادر مڈل سکول میں طالبات کو ڈیجیٹل آلات فراہم کر رہا ہے تاکہ طالبات کو ٹیکنالوجی اور اس کے موثر استعمال کے بارے میں مزید جاننے کا موقع فراہم کیا جا سکے۔ اس اقدام کے تحت طلبائ کو پروجیکٹر اور اسکرین، پرنٹنگ کی سہولیات اور ڈیجیٹل سیکھنے کا مواد مل رہا ہے۔گوادر پرو کے مطابق پاک چائنا گوادر مڈل سکول، جسے عرف عام میں فقیر مڈل سکول بھی کہا جاتا ہے، گوادر کی فقیر کالونی میں واقع ہے۔ یہ اسکول چین کی مالی اعانت سے چلنے والے اس اقدام کا حصہ ہے جس کا مقصد علاقے میں ایک اعلیٰ معیار کا تعلیمی نظام تیار کرنا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق زونگ فور جی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہمار ا مقصد پاکستان کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن کو یقینی بنانا ہے ، اپنے جامع انداز کے ذریعے، ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ہمارے تمام بچوں خصوصاً نوجوان لڑکیوں کو معیاری ڈیجیٹل تعلیم فراہم کی جائے تاکہ ان کی مستقبل کی تیز رفتار ٹیکنالوجی کی دنیا میں مسابقت کو یقینی بنایا جا سکے۔ پاک چائنا اسکول کی انتظامیہ نے اس بات کو سراہا اور بتایا کہ اس سے پہلے ہمارے صرف مٹھی بھر طلبہ نے پہلے کمپیوٹر استعمال کیا تھا اور اپنے طلبہ کے لیے ڈیجیٹل لیب قائم کرنے پر زونگ کا شکریہ ادا کیا۔ گوادر پرو کے مطابق سکول کے ہیڈ کوآرڈینیٹر نسیم بلوچ نے کہا زونگ کی ڈیجیٹل لیب نے پاک چائنا اسکول کو گوادر کے واحد غیر منافع بخش ڈیجیٹل اسکول میں تبدیل کرنے میں مدد کی ہے۔ ہمارے طلبائ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سیکھنے کے بہت شوقین ہیں اور وہ اپنے نئے شروع ہونے والے کمپیوٹر اسباق کے منتظر ہیں۔ ہم زونگ کی مسلسل حمایت اور جامع ترقی کو فروغ دینے کی کوششوں می پر اس کا شکریہ ادا کر تے ہیں۔