لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس نے گزشتہ روز شہر بھر میں 166 مقامات پر ناکے لگا کرجنرل ہولڈ اپ کیا۔ سٹی ڈویژن میں 44، کینٹ 32،سول لائنز20،ماڈل ٹاؤن 24،اقبال ٹاؤن20اور صدر ڈویژن میں 26 مقامات پرناکہ بندی کی گئی اور مشکوک گاڑیوں کو افراد کی چیکنگ کی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز فضال احمد کوثرنے ہاٹ سپاٹس کا تعین کر کے ناکہ بندی کرنے اور ڈیوٹی پر تعینات تمام افسران وجوانوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ افضال احمد کوثر نے کہا کہ ڈویژنل افسران جنرل ہولڈ اَپ کی خود مانیٹرنگ کریں۔ جنرل ہولڈ اَپ کے دوران منظم وپیشہ وارانہ انداز میں نفری تعینات کی جائے۔ بیرئیرز،میٹل ڈیٹیکٹرز ودیگر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ افضال احمد کوثر نے کہا کہ جنرل ہولڈ اَپ کا مقصد امن و امان کے قیام، جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی ہے۔
شہرکے 166مقامات پر پولیس ناکے ‘مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ
Dec 08, 2022