کینٹ ڈویژن : مختلف جرائم ‘نومبر میں 3106 ملزم گرفتار 


لاہور(نامہ نگار)کینٹ ڈویژن پولیس نے ماہ نومبر میں مختلف جرائم میں ملوث 3106 ملزمان گرفتار کرلئے ہیں۔ ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا کا کہنا ہے کہ ماہ نومبر نے کینٹ ڈویژن پولیس 10821 ملزمان کے خلاف انسدادی کارروائی عمل میں لائی۔ مفرور و عدالتی اشتہاری اور عادی مجرمان کے خلاف خصوصی مہم کے دوران 952 اشتہاری وعادی ملزمان،جن میں اے کیٹیگری کے 152 مفرور و عدالتی اشتہاری اور عادی مجرمان جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کرایہ داری، لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 200 ملزمان، منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں 165 ملزمان کر کے ملزمان کے قبضہ سے 57کلو 26 گرام چرس،730 گرام ہیروئن،25 گرام آئس،2017 لٹر شراب، سنگین جرائم میں ملوث 13 ڈکیت و سنیچنگ گینگز کے 75 ارکان گرفتار لاکھوں روپے مالیت کا لوٹا ہوامال ، ناجائز اسلحہ کیخلاف کارروائیوں میں 153 ملزمان سے 19 آٹو میٹک رائفلز،129 پسٹلز اور سینکڑوں گولیاں برآمد کی گئیں جبکہ قمار بازی، گداگری، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، پتنگ بازوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 328 ملزمان گرفتارکیے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...