رائے ونڈ (نمائندہ نوائے وقت) رائے ونڈ سرکل کے تھانوں سندر،رائے ونڈ اور مانگا منڈی میں ڈکیتی،راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری رہا،موہلنوال سٹاپ کے قریب شہری محمد رمضان سے دو ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر 45ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا،کباڑیے محمد مقصود سے2 ڈاکوؤں نے چشتیاں کالونی میں 19ہزار روپے لوٹ لئے،سنی کھوکھر فیملی کیساتھ جارہا تھا کماس گاؤں کے قریب 5 ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر 55ہزار نقدی اور موبائل فونز چھین لئے،رنگ ساز کمپنی کے ملازم فراز نبیل سے این ایف سی سوسائٹی کے قریب دو ڈاکوؤں نے پانچ ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا۔