سٹی ڈویژن ـ: 24گھنٹے میں 105ملزم گرفتار


لاہور(نامہ نگار)سٹی ڈویژن پولیس نے کریک ڈاؤن کے دوران  24 گھنٹوں میں 105 ملزمان گرفتار کرلیے ہیں۔ ایس پی سٹی سرفراز ورک کا کہنا ہے کہ 24گھنٹوں کے دوران سٹی ڈویژن پولیس نے سنگین وارداتیں کرنے والے مفرور اور ریکارڈ یافتہ 71 ملزمان، منشیات فروش ، غیر قانونی اسلحہ اسکی نمائش کرنے پر 7 ملزمان ، بلیک پیپرگاڑی، پتنگ بازی اور ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 10 ملزمان جبکہ کرایہ داری، حساس مقامات اور گداگری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 12 ملزمان اورخطرناک متحرک ڈکیت گینگ کے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...