لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک دفاع اسلام و پاکستان کے چیئرمین علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے کہا ہے کہ بابری مسجد کی شہادت کو 30برس مکمل ہوگئے مگر آج تک مجرموں کو سزا نہیں ہوئی۔ پاکستان کا بابری مسجد کی شہادت سے متعلق مقدمہ آج تک التوا کا شکار ہے۔برصغیرپاک و ہندکے مسلمان بابری مسجد کی تباہی کے ذمہ دران مجرموں کی بریت کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔بابری مسجد کی جگہ ہندو مندر کی تعمیر کی اجازت افسوس ناک عمل ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے قرآن و سنہ اسلامک سینٹر میںحاجی ریاض الہٰی ، حافظ نوازاحمد،حافظ سجاد احمد، حافظ محمد حنیف، عبدالرحمن کریمی، میاں محمد توقیر حفیظ، علی رضاو دیگرسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے کہا مسلم اْمہ کو اپنی مساجد و دینی مدارس کے دفاع کے لئے بھر پور کردار اداکرنا چاہئے۔ بھارت میں اس وقت مسلمانوں کے خلاف ظلم و ستم کا بازار گرم ہے۔