ملک میں 100الیکشن سے بھی تبدیلی نہیں آئے گی، خرم نواز گنڈا پور


لاہور(خصوصی نامہ نگار)عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ 100الیکشنوں سے بھی تبدیلی نہیں آئے گی، عمران خان الیکشن کی تاریخ مانگنے کی بجائے اس کرپٹ نظام سے نجات کی جدوجہد شروع کریں۔ دو خاندانوں کے طویل ترین کرپٹ اقتدار نے ملک اور عوام کو کوڑی کوڑی کا محتاج کر دیا۔ ایٹمی و زرعی ملک پاکستان آج پیاز، ٹماٹر، ادرک، لہسن کے بحران میں مبتلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ خاندانوں ، انگریز دور کی فکری تربیت یافتہ بیوروکریسی اور اس نظام کا گٹھ جوڑ توڑنا ہو گا۔ وہ گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی قائدین ومختلف اضلاع سے آئے ہوئے وفود سے بات چیت کررہے تھے۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ عوام بھی خدا کا خوف کریں۔جدی پشتی سیاسی لٹیروں کے نعرے لگانے کی بجائے ان سے اپنی محرومیوں کا حساب مانگیں۔ کرپٹ سیاستدانوں کے نعرے لگا کر اب اپنے بچوں کا مستقبل تاریک نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ جو سیاستدان اور ان کے بچے اپنے کاروبار، تعلیم و صحت کے لئے پاکستان کو محفوظ نہیں سمجھتے انہیں اقتدار کی کرسی پر بار بار کیوں بٹھایا جاتا ہے؟ جب قوم اپنے ساتھ خود زیادتی کرنا بند کر دے گی تو حالات بھی بدل جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں نے اس ظالم نظام سے نجات کے لئے جانی و مالی قربانیاں دی ہیں۔
۱

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...