حکومت نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے، سیمی بخاری 

Dec 08, 2022



لاہور (لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری نے اپنی رہائش گاہ پر کارکنان سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز سرکار نے غریب عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہے قوم نے این آر او ون اور ٹو کی بھاری قیمت چکائی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملکی مفاد میں پی ڈی ایم کو آئندہ انتخابات کے لئے مذاکرات کی دعوت دی مگر ایمپورٹڈ حکومت دھمکیاں دینے سے باز نہیں آرہی زرداری نواز شریف اور فضل الرحمان ٹولے کے چیخنے چلانے اور رونے دھونے سے انہیں کچھ حاصل نہیں ہو گا وقت گزر چکا ہے اور رونا اور شکست پی ٹی ایم کا مقدر بن چکا ہے۔جنرل الیکشن ملکی معیشت میں استحکام لانے کے لئے اشد ضروری ہو چکے ہیں کیونکہ ملکی معیشت کے ساتھ جو شہباز شریف سرکار نے کھلواڑ کیا ہے کوئی دشمن ملک بھی دوسرے ملک کے ساتھ نہیں کرتا سات ماہ میں پی ٹی ایم ٹولے نے اپنے ملک کی معیشت کا حشر کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ کے پی کے اور پنجاب اسمبلی جیسے ٹوٹے گی تو پی ڈی ایم کو لگ پتہ جائے گا۔

مزیدخبریں