فیروزوالہ( نامہ نگار) ڈاکوؤں نے مسافر بس اور وین لوٹ لی۔ نارووال لاہور روڈ پر ڈالہ واہگہ کے قریب ڈاکو سوزوکی وین سوار افراد شہزاد احمد اور اس کے ساتھی سے دو لاکھ روپے کی رقم اور موبائل چھین کر لے گئے۔ جی ٹی روڈ پر سو موریہ پل کے قریب مسافروں کے روپ میں سوار پانچ مسلح نقاب پوش ڈاکوؤں نے بس میں سوار ہو کر گن پوائنٹ پر مسافروں کو لوٹ لیا ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی، موبائل فون، کلائی گھڑیاں و قیمتی سامان چھین کر فرار ہوگئے۔ ڈاکوؤں نے بعض مسافروں کو مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بنایا اور انکے ازار بند کھول کر باندھ دیا، بس ڈکیتی کی اس واردات پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا۔مسافر بس لاہور سے سیالکوٹ جارہی تھی کہ راستہ میں ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی۔
فیروز والہ مسافروں کے بھیس میں ڈاکوئ‘بس‘وین لوٹ لی
Dec 08, 2022