لاہور(خصوصی نامہ نگار) مرکز تحقیق اسلامی پاکستان اور تذکرہ اسلاف کونسل کے اشتراک سے جامعہ اسلامیہ کامونکے میں شہید ناموس رسالت مولانا سمیع الحق اور امام اہلسنت مولانا محمد سرفراز خان صفدر کی دینی، ملی اور علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے عظیم الشان قومی سیمینار منعقد ہوا ۔سیمینار سے تذکرہ اسلاف کونسل پاکستان کے مرکزی سربراہ مولانا عبدالرو¿ف فاروقی،پاکستان شریعت کونسل کے جنرل سیکرٹری مولانا زاہد الراشدی، مولانا عبدالقیوم حقانی، حاجی عبدالطیف خالد چیمہ، مولانا سیدفہیم الحسن تھانوی،مولانا ڈاکر سرفراز اعوان، مولانا بشیر احمد شاد، مولاناحافظ احمد علی، مولانا مفتی حماداللہ مدنی، مولانا عبدالخالق ہزاروی، مولانا اسامہ حقانی نے خطاب کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق شہید اور مولانا سرفراز احمد خان صفدرکی دینی و ملی خدمات ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک و ملت کو جب بھی کوئی مشکل پیش آئی تو ان دونوں عظیم راہنماو¿ں نے قائدانہ کردار ادا کیا، تحریک ختم نبوت،شریعت بل کا معرکہ ہو، دفاع پاکستان، ملک میں بڑھتی ہوئی فرقہ واریت، دینی مدارس کے تحفظ کا معاملہ ہو ان دونوں شخصیات نے ہمیشہ قوم کی راہنمائی کی اور اپنی ہمہ جہت مصروفیات کے باوجود اپنی تصنیفات اور دروس و تقاریر کے ذریعہ اپنے عقیدت مندوں،شاگردوں اور کارکنوں کو ہمیشہ معتدل رہنے کا درس دیا۔