لاہور (سپیشل کارسپانڈنٹ ) محکمہ اوقاف و مذہبی امور حکومت پنجاب نے نوائے وقت گروپ کے ڈائریکٹر جنرل آپریشنز لیفٹیننٹ کرنل (ر) سید احمد ندیم قادری‘ تمغہ امتیاز کو دربار حضرت میاں میر قادری ؒ کی امور مذہبیہ کمیٹی کا دوسری بار ممبر مقرر کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ کمیٹی کے چیئرمین صاحبزادہ محمد شہزاد سلطان اور سرپرست اعلیٰ مخدوم محمد حسین ہونگے۔ کمیٹی کے دیگر ممبران میں جسٹس (ر) میاں محمد اکرم منٹو‘ خواجہ غلام قطب الدین فریدی‘ اے آئی جی فاروق مظہر‘ الخیر گروپ کے شیخ محمد سعید‘ ریٹائرڈ سیشن جج احمد نواز رانجھا‘ ریٹائرڈ سیشن جج جاوید اقبال صدیقی‘ ڈپٹی کمشنر (ر) پیر انوار الدین‘ مدینہ فاو¿نڈیشن کے محمد اسلم ترین‘ حاجی امداد فرید اور معین الحق علوی شامل ہیں۔ سیکرٹری/ چیف ایڈمنسٹریٹر محکمہ اوقاف پنجاب میاں ابرار احمد نے کمیٹی کا تقرر ایک سال کے عرصے کےلئے کیا ہے۔ کمیٹی دربار حضرت میاں میر قادری ؒکے مذہبی امور کے انتظامات اور دیگر معاملات کی نگرانی کرےگی۔