لاہور( خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے زیراہتمام ایک روزہ ختم نبوت کورس جامع مسجد ابراہیم جمیل ٹاو¿ن سبزہ زار لاہور میں زیرسرپرستی شیخ الحدیث مولانا محب النبی منعقد ہوا۔کورس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما عزیز الرحمن ثانی، ممتاز مذہبی سکالر محمدمتین خالد، شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن، ظہیراحمد قمر، حاجی محمدشفیق و دیگر نے شرکت کی۔ مولانا عزیز الرحمن ثانی نے لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی روح اور بنیا دہے،عقیدہ ختم نبوت پر ایمان رکھے بغیر کوئی آدمی مسلمان نہیں ہو سکتا۔قادیانیت چند شکوک وشبہات کا نام ہے،دلائل کی دنیا میں قادیانیوں کے پاس کو صحیح دلیل نہیں۔
اولڈ راوینز کا سالانہ عشائیہ 17 دسمبر کو ہوگا
لاہور (سپیشل رپورٹر) اولڈ راوینز یونین کے زیر اہتمام سالانہ عشائیہ 17 دسمبر کو شام 6 بجے جی سی یونیورسٹی کے اوول گراو¿نڈ میں ہوگا۔ تقریب کی صدارت یونین کے صدر جہانزیب نذیر خان کریں گے جبکہ مہمانِ خصوصی معروف اولڈ راوین ضیا محی الدین ہوں گے۔ ڈنر کمیٹی میں فیصل ڈار ، طیب رضوی، ڈاکٹر تنویر بھٹی اور جہانگیر اقبال شامل ہیں۔
ٹکٹس رواں ہفتے یونین دفتر سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔