رائے ونڈ (نمائندہ نوائے وقت)میٹروپولیٹن کارپوریشن افسران نے کئی سالوں سے بند سیوریج سسٹم بحال کردیا۔شہر کے گنجان آباد علاقہ مدینہ کالونی میں کئی سالوں سے سیوریج سسٹم بلاک ہونے سے شہریوں کے گھروں اور گلیوں سیوریج کا گندا پانی تباہی پھیلا رہا تھا،راہگیروں کا گزرنا محال تھا،شہریوں کی درخواست پر انچارج سی او یونٹ کاشف نویدنے اپنی ٹیم کے ہمرا ہ مدینہ کالونی کا دورہ کیا اور طویل عرصے بند سیوریج سسٹم کو بحال کر دیا،جس پر اہل علاقہ نے انچارج سی او یونٹ کاشف نوید کے حق میں نعرے بازی کی۔