لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کرنے والے روزانہ بھانت بھانت کی بولیاں بولی رہے ہیں۔وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی ایک طرف ایک منٹ میں اسمبلی توڑنے کا اعلان کرتے ہیں اور دوسرے دن تحریک انصاف کے ممبر کو وزیر بے محکمہ بنا دیتے ہیں۔لگتا ہے کہ تحریک انصاف کی ہنڈیا بیچ چوراہے پھوٹ چکی ہے۔اپنے ایک بیان میںچودھری اسلم گل نے کہا ہے کہ خان صاحب اب اکتوبر تک کا وقت "ویلیاں کھان تے ریلیاں چلان" پر صرف کریں۔ اب تو لگتا ہے کہ خان صاحب کو اپنی جماعت کی سربراہی سے بھی ہاتھ دھونا پڑ جائیں نگے۔ پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت ملک میں آئین، قانون اورپارلیمنٹ کی بالا دستی اور سیاسی استحکام کے لیے غیر مشروط مذاکرات پر یقین رکھتی ہے۔