پاکستان کا بنیادی مسئلہ انصاف ، قانون کی حکمرانی ہے، پرویز خٹک 


لاہور(نیوزرپورٹر) سابق وزیر دفاع پرویز خٹک سے پیر آف مانکی شریف سابق صوبائی وزیر پیرزادہ نبی امین کی اہم ملاقات ہوئی اس موقع پر ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ کیا گیا ، ملاقات میں پیرزادہ محمد امین بھی موجود تھے۔ رہنما تحریک انصاف پرویز خٹک نے کہا کہ مانکی شریف کا خانوادہ قیام پاکستان کے لئے پہلی صف میں تھا اسے استحکام پاکستان کے لئے بھی آگے آنا چاہئے ، پاکستان کا بنیادی مسئلہ انصاف اور قانون کی حکمرانی ہے ، طاقتور اور عام آدمی کے لئے الگ الگ قوانین ہیں ، تحریک انصاف اداروں کے ساتھ تصادم نہیں چاہتی ، نئی فوجی قیادت سے مثبت توقعات ہیں ، ہمارا مطالبہ شفاف اور فورا انتخابات ہیں جسے تسلیم کیا جانا چاہئے۔ پیرزادہ نبی امین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سیاسی جماعیتں قومی مفاد کو اپنے مفادات پر ترجیح دیں ، عمران خان کا ناموس رسالت پر جراتمندانہ موقف لائق تحسین ہے ، پاکستان کو اسلامی ریاست بنانے کے لئے پیر آف مانکی شریف اور قائداعظم کے مابین معاہدے کو عملی شکل دینا ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...