لاہور (کامرس رپورٹر) نیاز ارباز پرایویٹ لمیٹڈ اور اظہار کنسٹرکشن لمیٹڈ کے ڈائریکٹر ان کے مابین معاہدہ طے پایا جس کے تحت اظہار کنسٹرکشن پرائیویٹ لمیٹڈ دی گیلیریا ریسڈنسز کے نام سے 24 منزلہ اور 300 فٹ بلند اپارٹمنٹ بلڈنگ 2 سال کے عرصہ میں تعمیر کرے گی۔ نیاز ارباز پرائیویٹ لمیٹڈ ایک بین الاقوامی سطح پر کاروبار کرنے والی کمپنی ہے جس کے ڈائریکٹر ان پاکستان کے علاوہ دبئی‘ انگلینڈ اور یورپ میں بزنس کر رہے ہیں۔ دی گیلیریا ریسڈنسز ان کی پاکستان میں ایک اور نئی کاوش ہے۔ جورئیل اسٹیٹ کی دنیا میں ایک نئی جدت لے کر آئے گی۔ دی گیلریا ریسیڈنسز بالخصوص گلبرگ گیلیریا شاپنگ آرکیڈ کی توسیع ہو گی جو مین بولیوارڈ گلبرگ اور جیل روڈ لاہور کے سنگم پر واقع ہے۔ دی گیلیریا ریسیڈنسز 5 بیڈ اپارٹمنٹ پر مشتمل ہو گی اور یہ لاہور کی سب سے مارڈرن شاہ اور جمخانہ گولف کورس کے عقب میں واقع ہوگی۔ یہ لاہور‘ پاکستان اور بین الاقوامی رہائشی اور انوسٹر حضرات کی رہائش یا انوسٹمنٹ کے لئے ایک سنہری موقع ہے جس میں 5 سال کی مدت میں قیمت ادا کرنے کی سہولت موجود ہے۔
نیاز ارباز پرائیویٹ لمیٹڈ‘ اظہار کنسٹرکشن لمیٹڈ کے درمیان معاہدہ طے
Dec 08, 2022