پرنسپل جنرل ہسپتال پروفیسر الفرید  ظفر کا ایمرجنسی کا دورہ،ڈینگی   سموگ کاو¿نٹر زکا جائزہ لیا


لاہور ( نیوز رپورٹر) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے جنرل ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی کے اچانک دورے کے دوران ڈینگی و سموگ کاو¿نٹرز کا تفصیلی جائزہ لیا اور ڈاکٹرز،نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی۔ ہدایات جاری کرتے ہوئے پرنسپل پروفیسر الفرید ظفرنے انتظامی ڈاکٹرز سے کہا کہ و ہ حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور ایم ایس، انتظامی ڈاکٹرز اور نرسنگ سپرنٹنڈنٹ روزانہ کی بنیاد پر اپنے شعبوں کا جائزہ لیں اور اگر کسی وارڈ میں بد انتظامی نظر آئے تو سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ تاخیر سے آنے یا چھٹی منظور کروائے بغیر جانے والوں کو غیر حاضر تصور کیا جائے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن