راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) مشرف دور میں جن ملازمین کو بےگناہ طورپر نوکریوں سے ڈسچارج کیا گیا ہے انہیں نوکری پر بحال کیا جائے کیرج فیکٹری اسلام آباد کے پروجیکٹ پر عارضی ملازمین کو کنفرم کیا جائے اور 1993 سے لے کر آج تک جن ملازمین کو عدالتوں نے فیصلے دیے ہیں ان پر عملدرآمد کیا جائے ریلوے میں ایسے فیصلے بھی ہے جو عدالت نے جاری کیے ہیں مگر اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا ان خیالات کا اظہار ریلوے ورکرز یونین کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن مبارک حسین،طاہر بھٹی ،ذوالفقار خان، شیخ نیم ،ملک عطا بلوچ ،اصغر بٹ ،شوق رضا ،ارشاد شاہ ،فقیر کاظمی، شرافت حسین ،شبیر صدیقی،چودھری شوکت، بندے خان پر مشتمل وفد نے، ڈاکٹر قادر خان مندوخیل ایڈوکیٹ و ممبر قومی اسمبلی سے ملاقات کے موقع پر کیا ۔
چیئرمین قادر خان مندوخیل نے مسائل کو سنا اور اپنے خطاب میں کہا کہ پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو رانی بے نظیر بلاول بھٹو زرداری کا منشور یہ ہے کہ ہم روزگار چھپتے نہیں بلکہ روزگار دیتے ہیں اور اگر کوئی روزگار چھین لے تو اسے روزگار واپس دلاتے ہیں۔
رےلوے مےں مشرف دور میں برطرف ملازمےن کو بحال کےا جائے، مبارک حسین
Dec 08, 2022