اسلام آباد(چوہدری شاہداجمل)علامہ اقبال اوپن یو نیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یو نیورسٹی کا ملک میں تعلیم کے فروغ میں کردار نا قابل فراموش ہے ،آن لائن تدریسی عمل میں اپنے تجربات سے دوسری یو نیورسٹیوں کو تعاون فراہم کر سکتے ہیں،معاشرے کے پسے ہو ئے طبقات یہاں تعلیم حاصل کر تے ہیں ٹرانسجینڈ رز، قیدیوں ،گلگت بلتستان اور بلوچستان کے طلبا کو تعلیم کی مفت سہولیات فراہم کر ہے ہیں،”نوائے وقت“کو دیئے گئے انٹرویو میں پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ ملک میں 200یو نیورسٹیوں میں جتنے طالبعلم زیر تعلیم ہیں علامہ اقبال اوپن یو نیورسٹی اس سے زیادہ طلبا کو تعلیم دے رہی ہے جبکہ یہاں پر زیر تعلیم طلبا کو وہی اساتذہ پڑھاتے ہیں جو دوسری یو نیورسٹیوں میں پڑھاتے ہیں،اس لیے ہماری یو نیورسٹی کا معیار بھی دوسری یو نیورسٹیوںکے برابر ہی ہے ،ہماری یونیورسٹی کا مشن پسماندہ علاقوں کے طلبا کی خدمت کر نا ہے ،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی تعلیم کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کیمپس کے بغیر یو نیورسٹیوں کا تصور دنیا بھر میں موجود ہے یہ صرف ایمرجنسی کی حالت میں نہےں بلکہ نارمل حالات میں بھی بہترین طریقہ تدریس ہے تاہم کووڈ19کی وبا کے دوران دنیا نے آن لائن تعلیم و تدریس کے عمل کو تسلیم کیا ہے انہوں نے کہا کہ آن لائن تدریس و تعلیم کے عمل کو بغیر ریگولیشن کے چلانا ممکن نہیں ہے اس کے لیے ٹھوس اور جامع قواعد بنا نا ہوں گے، ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ اوپن یو نیورسٹی میں پورا نظام اس وقت ڈیجیٹل کیا جا چکا ہے اور مکمل طور پر آپریشنل ہے اس میں سامنے آنے والی خامیوں کو دور کر دیا گیا ہے،،اوپن یو نیورسٹی اس وقت ،ایجوکیشن،سوشل سائنسز ،اسلامک اینڈ عریبک اسٹڈیز میں تعلیم فراہم کر ہی ہے ،آئی آر اور قانون کے شعبہ جات شروع کر نے کے لیے منظوری کا عمل جلد مکمل ہو جائے گا ۔
زیر تعلیم پسے ہو ئے طبقات کو وہی اساتذہ پڑھاتے ہیں جو دوسری یو نیورسٹیوں میں پڑھاتے ہیں،یو نیورسٹی میںڈیجیٹل سسٹم مکمل آپریشنل ہے
Dec 08, 2022