ادویات خریداری میں بے قاعد گےاں، اےم اےس ہسپتال کلر کہارکا تبادلہ 

Dec 08, 2022


راولپنڈی (جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر اختر ملک نے ادویات کی خریداری میں بے قاعدگیوں سے متعلق عوامی شکایات پر ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال کلر کہار ڈاکٹر ثاقب کا تبادلہ کرکے محکمہ صحت میں فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی،ڈاکٹر اختر ملک نے کلر کہار ہسپتال کے ہنگامی دورے کے دوران ایم ایس تبدیل کرکے سینئر ویمن میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سعیدہ کو ایم ایس کا اضافی چارج دینے کی ہدایت کردی۔صوبائی وزیر صحت نے ہسپتال میں صفائی کی ناقص صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایس صاحبان اپنے ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی غفلت نہ برتیں.انہوں نے کہا کہ تمام ہیلتھ فیسلیٹیز کی ری ویمپنگ کی جارہی ہے۔
 اور 180 ترقیاتی منصوبے اگلے جون تک مکمل کر لئے جائیں گے۔ڈاکٹر اختر ملک نے تلہ گنگ ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی۔

مزیدخبریں