اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکےتی ، چوری اور سٹرےٹ کرائم کی وارداتوں مےںشہریوں کو نقدی ، طلائی زےورات ،کار،9موٹرسائیکلوں سمیت قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا، دھوپ مےں بےٹھی بزرگ خاتون کے ہاتھ سے بھی سٹرےٹ کرےمنلز طلائی چوڑےاں چھےن کر لے گئے تھانہ ترنول کو محمد رشید نے بتایا کہB 17 میں مےرے گھر سے اےک لاکھ روپے کی نقدی اور17تولہ وزنی طلائی زیورات چوری کرلئے گئے تھانہ آبپارہ کوگل فراز نے بتایا کہ جی سکس ون فور میں مےری والدہ فاطمہ جان گلی میں دھوپ میں بیٹھی تھیں دو مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ان کے ہاتھوں سے تےن لاکھ روپے مالےتی طلائی کڑے چھین لئے، تھانہ لوہی بھیر کو فرحت محمود نے بتایا کہ پی ڈبلیو ڈی میں مےرا پرس چوری ہوگےا جس مےں 1500پاﺅنڈ تھے تھانہ رمنا کو راحیل احمد چیمہ نے بتایا کہ مےرے گھر سے 200 ےورو، 30 ڈالر ،ایل سی ڈی چوری کرلئے گئے تھانہ مارگلہ کو محمد ذیشان نے بتایا کہ ایف ایٹ میں نامعلوم افراد نے پرس چھین لیا جس میں پانچ ہزار روپے اے ٹی ایم کارڈ اور دےگر اشےاءتھےں تھانہ کراچی کمپنی کو غلام دستگیر نے بتایا کہ مےرے گھر سے70 ہزار روپے کی نقدی، ایل ای ڈی ، استری چوری ہوگئے، تھانہ کورال کو محمد شعیب نے بتایا کہ علی پور میں دو موٹرسائیکل سواروں نے مجھ سے گن پوائنٹ پر30 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ، تھانہ کورال کو محمد شہر یار نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل چھین لیا، تھانہ کرپا کو خالد محمود نے بتایا کہ فیکٹری سے مےرا موٹرسائیکل اور بجلی کی موٹر چوری کرلئے۔
، جی نائن فور سے مسعود احمد کی کرولاکار، جی ٹین مرکز سے محمد عثمان صدیق ، لوک ورثہ سے اکرام اللہ ، لہتراڑروڈ سے شوکت عباس، امتیاز مال سے محمد وسیم ، جھنگی سیداں سے انعام اللہ، سواں گارڈن سے محمد اکبر کے موٹر سائیکل چوری ہوگئے ۔