چیئرمین سی ڈی اے کااسلام آباد ہائی وے کے تینوں پیکجز کا دورہ 


اسلام آباد(وقائع نگار) چیئرمین سی ڈی اے کپیٹن(ریٹائرڈ)محمد عثمان یونس نے گذشتہ روز اسلام آباد ہائی وے کے تینوں پیکجز کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں میں ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پر متعلقہ شعبوں کے افسران بھی انکے ہمراہ تھے، چیئرمین نے اپنے دورے کا آغاز پی ڈبلیو ڈی تا ٹی چوک سے کیا۔ اس موقع پرچیئرمین کو بتایا گیا کہ منصوبے کو مکمل کرنے کے لئے 18 ماہ کی مدت کا حدف مقرر کیا گیا تھا مگر منصوبے کو مقررہ وقت سے قبل ہی مکمل کرلیا جائے گا۔چیئرمین نے کنٹریکٹر، کنسلٹنٹ اور متعلقہ شعبوں کو ہدایت کیں کہ منصوبے کو مقررہ مدت سے قبل مکمل کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔مزید برآں انہوں نے پیکج ٹو کے تحت کورنگ پل تا پی ڈبلیو ڈی تک کا بھی دورہ کیا اور ہدایت جاری کیں کہ منصوبے کے ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے کو منصوبے سے متعلق مکمل بریفننگ بھی دی گئی۔
علاوہ ازیں پیکج تھری کے تحت کورنگ پل کے اطراف بھی ترقیاتی کاموں میں ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا جسمیں ٹرانزمس کا کام مکمل کیا جاچکا ہے جبکہ گریڈر لانچنگ کا کام بھی جلد شروع کردیا جائے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن