فرنٹئیر کور بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے میوند میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

Dec 08, 2022


 کوئٹہ( بیور ورپورٹ)ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے سول انتظامیہ کے اشتراک سے میوند کے علاقے تھدڑی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ میڈیکل کیمپ میں کل 244 مقامی مریضوں کا معائنہ کیا گیا جن میں 96 مرد، 101 بچے اور 47 خواتین شامل تھیں۔ خواتین مریضوں کو چیک کرنے کیلئے فیمیل سٹاف بھی کیمپ میں موجود تھا۔ تمام مریضوں کو طبی معائنہ کے ساتھ مفت ادویات، بلڈ ٹیسٹ اور مائینر آپریشنز کی سہولیات فراہم کی گئیں۔

مزیدخبریں