ناردرن بائی پاس پر واقع یہ منصوبہ سندھ میں ویلیو ایڈڈ ماربل سیکٹر اور اسی سے منسلک صنعتوں کو ترقی دے گا‘ عبدالعلیم عقیلی

Dec 08, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری و پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سید قاسم نوید قمر نے آج کراچی ماربل سٹی کے حوالے سے مقامی ہوٹل میں منعقدہ روڈ شوسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماربل سٹی کراچی 300 ایکڑ رقبے پر سرکاری نجی شراکت داری کے تحت تعمیرکیا جائے گا اور اس منصوبے میں تقریباً 50 ملین ڈالر سرمایہ کاری متوقع ہے۔ اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے سندھ اکنامک زون منیجمنٹ کمپنی (SEZMC) کے چیس ایگزیکٹو آفیسر عبدالعلیم عقیلی نے کہا کہ ماربل سٹی کراچی (MCK) کو 300 ایکڑ پر انڈسٹریل اسٹیٹ کے طور پر تیار کیا جائے گا تاکہ سندھ میں ویلیو ایڈڈ ماربل اور گرینائٹ سیکٹر اور اس سے منسلک صنعتوں کو ترقی دی جاسکے۔ یہ منصوبہ پی پی پی فریم ورک کے ذریعے ڈیزائن، تعمیر، فنانس، آپریٹ، مینٹین اور ٹرانسفر پروجیکٹ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ جدید ترین انفراسٹرکچر، دہلیز پر یوٹیلیٹیز اور کراچی کی بندرگاہوں تک آسان رسائی پیش کرے گا اور یہ مثالی طور پر ناردرن بائی پاس پر واقع ہے جو کراچی کو ملک کے دیگر حصوں سے ملاتا ہے۔ یہ منصوبہ سندھ میں ویلیو ایڈڈ ماربل سیکٹر اور اس سے منسلک صنعتوں کو ترقی دے گا۔ اس پروجیکٹ کی مدد سے ماربل کی صنعت سے وابستہ50 سے زیادہ ایسے کاروباری اداروں اور تقریباً 50 ملین امریکی ڈالر کی تخمینی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی توقع ہے۔یہ منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ موڈ کے تحت شروع کیا گیا ہے۔ پروجیکٹ کے لیے RFP کا آغاز بین الاقوامی مسابقتی بولی کے عمل کے ذریعے 17 نومبر 2022 کو کیا گیا تھا۔ اشتہارات خلیج ٹائمز، ڈان، اور تمام سرکردہ قومی روزناموں میں شائع کیے گئے تھے۔ RFP ڈاو¿ن لوڈ کے لیے ہماری ویب سائٹ پر دستیاب ہےاورEY Ford Rhodes، EA Consulting، اور Haidermota پر مشتمل کنسلٹنٹس کا کنسورشیم ٹرانزیکشن ایڈوائزرز کے طور پر مصروف عمل ہے۔منصوبے کے بنیادی مقاصد یہ ہیں:• کراچی میں نہ صرف ڈائمینشن اسٹون (ماربل اور گرینائٹ) سیکٹر بلکہ اس سے منسلک صنعتوں کے لیے ایک محفوظ، مقصد سے بنایا ہوا صنعتی زون فراہم کرنا۔• ویلیو ایڈیشن اسٹون سیکٹر کے لیے بہتر سہولیات فراہم کرناماربل اور اس سے منسلک صنعتکاروں کے لیے قابل فروخت رقبہ کا ابتدائی زمین مختص کرنے کا تناسب بالترتیب 70:30 ہوگا۔ ڈویلپر ترقی کے لیے تمام فنڈنگ کا بندوبست کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ منصوبے میں زون انٹرپرائز ایپلی کیشنز کو ترجیح دی جا سکتی ہے جو سیکٹر کے لیے ویلیو ایڈیشن تجویز کرتی ہیں۔ماربل سٹی کراچی کے لئے منعقدہ روڈ شو میں 500 سے زائد مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیکریٹری سرمایہ کاری سندھ سید منصوعباس رضوی اور سندھ حکومت کے مختلف محکموں کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔
ماربل سٹی کراچی

مزیدخبریں