کراچی (نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) سینئر رہنماءاقبال خاکسار نے کہا کہ عمران خان نیازی تمہاری ہٹ دھرمی اور کم تر سیاسی سمجھ بوجھ کی وجہ سے تمہارا مارچ میں الیکشن کرانے کا نعرہ دباو¿ کا وقت بھی گزر جائے گا اور اس کے بعد آپ کسی اور چورن کی تلاش میں لگ جاو¿گے۔ سیاسی مذاکرات کسی بھی معاملے پر بڑی اہم حیثیت رکھتے ہیں اور پیش کی شرائط کے ساتھ مذاکرات کی ٹیبل پر بیٹھنے کی ہٹ دھرمی اور ضد فضول اور مذاکرات سے بھاگنا ہوتا ہے اور اسی پر آپ بضد ہیں جوکہ ممکن نہیں اس حرکت سے آپ بات چیت کے سنہرے وقت کو ضائع کررہے ہیں ااب آپ کا یہ کہنا کہ اگر مارچ کے آخر تک الیکشن کرادیں تو پنجاب اور خیبرپختونخواں کی اسمبلیاں تحلیل نہیں کرینگے آپ کے اس بیان کی کوئی اہمیت نہیں آپ کے تمام غباروں سے ہوا نکل چکی ہے اور وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کی حکومت کا کوئی دباو¿ خاطر میں نہ لانے کیلئے پ±ر عزم ہے آپ کا بھرم بھی ختم ہوچکا انگور ہاتھ میں نہ آئیں تو کھٹے آپ کا کردار ہر طرح سے چور مچائے شور کا کردار ہے۔