کراچی (نیوز رپورٹر) ایم کیوایم نیوکراچی کے سینکڑوں کارکنان وذمہ داران نے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی میںشمولیت اختےار کرلی،اس موقع پر نیوکراچی پانچ نمبر پر منعقدہ جلسے سے سابقہ ایم پی اے ونائب صدرپی پی پی کراچی ڈویژن امان اللہ محسودنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اس پارٹی کی بنیاد غریبوں، محنت کشوں ،مزدوروں اور کسانوں کو ان کے حقوق کی فراہمی کے لئے رکھی تھی اور آج چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی اپنی والدہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹوزرداری کے نقش قدم پرچلتے ہوئے اسی منشور کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔ یہ پارٹی اس ملک کی واحد جماعت ہے جو عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور جسکی جڑیںعوام میںہیں،پاکستان کے استحکام اور ترقی میں ہمارے قائدین کا لہو شامل ہیں،بانی پیپلزپارٹی سابق وزیراعظم شہیدذوالفقارعلی بھٹونے عوامی حقوق کے تحفظ کے لئے اپنی جان کانذرانہ پیش کیا، ان کے مشن سے کبھی غداری نہیں کریں گے اورشہداکے ویژن کو مکمل کریں گے۔انہوں نے پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والے کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ کراچی پیپلز پارٹی کا گڑھ بن چکا ہے، انشاءاللہ ملک کا مستقبل بلاول بھٹو کے ہاتھ میں ہے اورو ہی آئندہ ملک کے وزیر اعظم ہوں گے۔ پیپلزپارٹی وفاق پاکستان میں اتحاد و تنظیم کی ضمانت ہے ،جمہوری و فلاحی ریاست قائداعظم اور قائد عوام کا مشن اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کا ویژن تھا۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان کو اعتدال پسند، ترقی یافتہ اور پر امن جمہوری ریاست بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی۔شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اس ملک کو پہلا جمہوری آئین دیا اور اپنے منشور پر قائم رہتے ہوئے طاقت کا سرچشمہ عوام کو بنایا ۔جلسے میں اسٹےٹ اونرز ایسوسی ایشن کے صدر ،میوبرادری کے صدر، ارسلان صدرالقریش، عمران بلوچ یوسی 5کے صدر، اختر حسین، محمددانش، ریحان خان، نوید ،غوث علی، انیس احمد، اسماءباجی، امرین باجی، ریحانہ باجی، فرحانہ باجی سمیت یاروخان گوٹھ، ناصری گوٹھ، انبیان سٹی، کنیز فاطمہ، یوسف گوٹھ، سرجانی ،سیفل مری گوٹھ، دلمرادگوٹھ سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیااور پارٹی قیادت پر اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے ملک میں جمہوری سفر کی تکمیل اور عوام کے حقوق کی جدجہد کرنے کا عزم کیا۔
امان اللہ محسود