حیدرآباد(بیورو رپورٹ)حیدرآباد پولیس کی جانب سے 2 پولیس مقابلے، ایک ڈکیت ہلاک، ایک زخمی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ مارکیٹ کی حدود ٹاور مارکیٹ میں قائم گل احمد مصطفی ٹریڈرس پر ڈکیتی کی اطلاعCIA پولیس کو موصول ہوئی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کا تعاقب کیا،کالی موری کے قریب ڈکیتوں وپولیس سے مقابلہ پیش آیا،جس کے نتیجے میں ایک ڈکیت دوست محمد عرف دوسو کھوسو اسلحہ سمیت زخمی حالت میں گرفتار ہوا جبکہ ملزم کے دیگر 2 ساتھی موٹر سائیکل و لوٹی گئی رقم سمیت فرار ہوگئے، زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔گرفتار ملزم کے متعلق معلومات وکرمنل ریکارڈ چیک کیا گیا جس کے مطابق ملزم سرگرم ڈکیت گینگ کا رکن اور حالیہ دنوں مارکیٹ سمیت ارد گرد کے علاقوں میں لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔گرفتار ملزم اور دیگر ساتھیوں نے مارکیٹ کی حدود جانوروں کے اسپتال والی گلی سے جلال الدین نامی شخص کی ہونڈاCD-70 موٹر سائیکل اسلحہ کے زور پر چھینی تھی،چند روز قبل 4 دسمبر کو مارکیٹ کی حدود تکونہ پارک کے قریب سے فہیم قریشی کی ہونڈا125 چھینی اور گزشتہ رات ملزم اور اس کے دیگر ساتھی نے ٹاور مارکیٹ میں ڈکیتی کی واردات کیلئے پہنچے جس پر ملزم دوست محمد عرف دوسو کھوسو گرفتار اور دیگر ساتھی فرار ہوگئے،گرفتار و فرار ملزمان کے خلاف تھانہ مارکیٹ میں ڈکیتی، پولیس مقابلہ اور غیر قانونی اسلحہ کے جرم میں مقدمات درج کرلیے گئے۔ڈکیتی اور پولیس مقابلے کے بعد فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے حیدرآباد پولیس کی تمام داخلی و خارجی راستوں سمیت اہم مقامات پر ناکہ بندی کا سلسلہ شروع ہوا،جس کے کچھ ہی دیر بعد فرار ملزمان کا سامنا حسین آباد پولیس سے ہوگیا،اس دوران پولیس مقابلہ پیش آیا جس میں ایک ڈکیت عامر سومرو عرف عمران زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار ہوا،جسے فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں راستے میں ملزم نے زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا،جبکہ ملزم کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔گرفتار ملزم کے متعلق معلومات اور کرمنل ریکارڈ چیک کیا گیا جس کے مطابق ملزم چوری، ڈکیتی، لوٹ مار، منشیات، غیر قانونی اسلحہ و پولیس مقابلے سمیت دیگر کئی سنگین وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ملزم عامر سومرو اور فرار ملزم کے خلاف حسین آباد پولیس نے مختلف مقدمات کا اندراج کردیا،پولیس کی ڈکیت گروہ سے متعلق مزید تفتیش جاری۔دوسری جانب تھانہ ہوسڑی ڈی ایس پی و سب انسپیکٹر کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ مخفی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے لنک روڈ ہوسڑی شاخ کے قریب چھاپہ مار کر ملزم محمد عمیر ملاح کو بھاری مقدار میں چرس سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے نتیجے میں گرفتار ملزم نے خود کو منشیات ڈیلر ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ چرس سپلائی کرنے کیلئے لیکر جارہا تھا،گرفتار منشیات ڈیلر کے قبضے سے 3 کلو گرام چرس برآمد ہوئی گرفتار منشیات ڈیلر کے متعلق مزید معلومات وکرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے،پولیس نے گرفتار منشیات ڈیلر کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔گرفتار منشیات ڈیلر سے مزید تفتیش جاری ہے۔جبکہ تھانہ بھٹائی نگرسی آئی اے پولیس حیدرآباد کی نشاندہی پر ایس ایچ اوکی اپنے اسٹاف کے ہمراہ مخفی اطلاع پر کاروائی کے دوران بھاری مقدار میں انڈین گٹکے کی سپلائی ناکام بناتے ہوئے 1 سپلائر کو وین نمبر JF-6077 سمیت گرفتار کرلیا گیادوران تلاشی مزکورہ وین میں 90عدد پیکٹ تقریبا 9,000 ساشے انڈین گٹکے برآمد ہوئے گرفتار سپلائر کی شناخت محمد سلیم یوسفزئی کے نام سے ہوئی،ابتدائی تفتیش کے نتیجے میں مذکورہ ملزم کا مین پوری و انڈین گٹکا سپلائر گینگ سے ظاہر ہوا جوکہ حیدرآباد سمیت مختلف اضلاع میں انڈین گٹکے کی سپلائی دینے میں سرگرم تھے،گرفتار ملزم کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔گرفتار ملزم کے قبضے سے برآمد انڈین گٹکے اور سپلائی کیلئے استعمال ہونے والی وین کو پولیس تحویل میں لیکر تھانہ بھٹائی نگر میں گٹکا اینڈ مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیاگرفتار سپلائر سے مزید تفتیش جاری ہے۔
حیدر آباد پولیس