شہید بلال کاکا کے قاتل تاحال آزاد مظاہرین کی علامتی بھوک ہڑتال جاری


حیدرآباد(بیورو رپورٹ)شہید بلال کاکا یادگار کمیٹی کی جانب سے بلال کاکا قتل کے اہم ملزمان کو گرفتار نہ کئے جانے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے دوسرے روز بھی علامتی بھوک ہڑتال جاری رکھی گئی اور پولیس کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی ۔ اس موقع پر عبدالسلام کاکا، نوےد کاکا، ایاز کاکا ،شعیب کا کا ،ارشاد خاصخیلی و دیگر نے کہا کہ شہید بلال کاکا کے اصل ملزمان بختیار پٹھان و دیگر کو اب تک پولیس نے گرفتار نہیں کیا ہے جو کہ مقتول کے خون کے ساتھ ناانصافی ہے۔یہ حیدرآباد پولیس کی روایتی سستی ہے جس کے سبب اہم ملزمان آزاد گھوم رہے ہیں اور ملزمان بااثر ہونے کی وجہ سے قانون کی گرفت سے اب تک آزاد ہےں۔ انہوں نے ڈی آئی جی و ایس ایس پی حیدرآباد سمیت ارباب اختیار سے اپیل کی کہ شہید بلال کاکا کے اصل ملزمان کو گرفتار کرکے بلال کاکا کے ورثاءکو انصاف فراہم کیا جائے۔
علامتی بھوک ہڑتال

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...