کرپشن کا خاتمہ تمام پاکستانیوں کی ذمہ داری ہے، کمشنر شہید بےنظیر آباد

Dec 08, 2022


نواب شاہ (نامہ نگار) کمشنر شہید بینظیر آباد ڈویژن عبدالعلیم لاشاری نے کہا ہے کہ تمام سرکاری و نیم سرکاری اداروں کےافسران کو چاہیے کہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں تاکہ عوامی مسائل بروقت حل ہوسکے اور کرپشن کی روک تھام کی جاسکے۔ بد عنوانی کے خلاف عالمی دن منانے کی مناسبت سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے کرپشن کے خلاف دنیا بھر میں عوامی شعور بیدار کرنے کے لیے 9 دسمبر کے دن کو کرپشن کے خاتمے کے عالمی دن کے طور پر منایا جا رہا ہے جس کا مقصد عوام میں کرپشن کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل اور نقصانات کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن شہید بینظیر آباد میرنادر علی ابڑو نے بتایا کہ ملک بھر سے کرپشن کا خاتمہ تمام پاکستانیوں پر مذہبی اور اخلاقی طور اہم ترین ذمہ داری ہے، سب کو چاہیے کہ اپنے آپ اور پورے خاندان کو بد نامی اور تباہی سے محفوظ رکھنے کے لیے بدعنوانی سے گریز کریں اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ون شہید بینظیرآباد سبھاش چندر، ایڈیشنل کمشنر ٹو فیاض حسین راہوجو، ڈپٹی کمشنر سانگھڑ محمد اسحاق گاد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد محمد سلیم جتوئی، اسسٹنٹ کمشنر مورو حسان ظفر، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن غلام عباس گوراہو، ڈپٹی ڈائریکٹر وومین ڈیولپمنٹ نسیم حسن مستوئی، ڈی ایس پی پولیس حبیب الرحمٰن لاشاری سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
عبدالعلیم لاشاری

مزیدخبریں