لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف ہدایتکار سید نور نے انکشاف کیا ہے کہ ڈائریکٹر سینئر اداکار شان کی فلمیں فلاپ ہونے کے سرمایہ داروں نے پیسے واپس مانگنا شروع کردیئے تھے۔ شان شاہد نے میری لکھی ہوئی فلم بلندی سے آغاز کیا تھا فلم کی کامیابی کے بعد لوگ بھیڑ چال چلتے ہوئے شان پر ٹوٹ پڑے لیکن ایک دو فلموں کے بعد شان کی فلمیں فلاپ ہونا شروع ہوگئیں جس کے بعد ایک وقت ایسا بھی آیا کہ لوگوں نے شان کو فلموں میں لینا ہی چھوڑ دیا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ اس کے بعد وہ ہدایتکار جو شان کے بغیر فلم نہیں بناتے تھے انہوں نے شان کے لیے منحوس کے الفاظ استعمال کرنا شروع کردیے تھے جس کے بعد شان پاکستان چھوڑ کر چلے گئے تھے اور 2 سے 3 سال امریکا میں رہے۔ میں نے فلم گھونگھٹ کے لیے شان کو ملک واپس لانے کا سوچا لیکن جس پارٹی نے فلم خریدی ہوئی تھی انہوں نے شان کانام سن کر کہا کہ ہمیں ہمارے پیسے واپس کردیں ہمیں نہیں کرنی۔
، جس پر میں نے پارٹنر سے کہا جو پیسے واپس لیتا ہے اسے دے دیں شان اس فلم میں ہٹ ہوں گے۔