لاہور(سپورٹس رپورٹر)لان ٹینس ایسوسی ایشن کو اس موسم گرما کے گراس کورٹ مقابلوں میں روسی اور بیلاروسی مرد کھلاڑیوں پر پابندی لگانے پر اے ٹی پی نے 820,000پائونڈجرمانہ کیا ہے۔یہ پابندی روس کے یوکرائن پر حملے کے ردعمل میں لگائی گئی تھی۔گورننگ باڈی کو یہ بھی متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر اگلے سال ایسا ہی فیصلہ کیا گیا تو وہ اپنی اے ٹی پی کی رکنیت کھو سکتی ہے۔ایل ٹی اے کا کہنا ہے کہ وہ شدید مایوس ہے اور اس نے اے ٹی پی پر الزام لگایا ہے کہ یوکرائن کی صورتحال کیلئے حیرت انگیز ہمدردی کا فقدان ہے۔یہ سزا ایل ٹی اے اور آل انگلینڈ لان ٹینس کلب کیلئے جو ومبلڈن کا انعقاد کرتی ہے، کو ڈبلیو ڈی اے کی جانب سے روسی اور بیلاروسی خواتین کھلاڑیوں کو چھوڑنے کیلئے چھ اعداد کے جرمانے کے بعد دیا گیا ہے۔
لان ٹینس ایسوسی ایشن نے روسی کھلاڑیوں کو 820000پائونڈ جرمانہ کردیا
Dec 08, 2022