لاہور(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز فٹنس کا شکار ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔پیٹ کمنز کی ٹانگ میں کھچاؤ ہے جس پر ان کا فٹنس ٹیسٹ بھی لیا گیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پیٹ کمنز پہلے سے بہتر ہیں لیکن احتیاطی طور پر انہیں نہ کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پیٹ کمنز کی غیرموجودگی میں سٹیو سمتھ ویسٹ انڈیر کے دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ فاسٹ بائولر سکاٹ بولینڈ کو پلیئنگ الیون میں شامل کر لیا گیا ہے۔آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج سے ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔