باندھی (نامہ نگار) شہر میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ اور گیس پریشر کم ہو نے کے خلاف شہری سراپا احتجاج بن گئے شدید نعرے بازی۔ تفصیلات کے مطابق شہر کے نامور سیاسی سماجی رہنماوں فقیر تانی کھوکھر،عبدالوہاب جمالی، بوٹا مسیح،جاوید جمالی،سونا اوڈ، مختیار عباسی، اکبر غوری، عبدالقادر بروہی اوردیگر کی قیادت میں شہری سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور گیس پریشر کم ہونے کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے کرپٹ اور نااہل افسران کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ باندھی شہر میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ نے زندگی عذاب بنا دی ہے اسکول جانے والے بچے دفتر اور نوکری پیشہ افراد بغیر کچھ کھائے پیئے بھوکے روانہ ہو جاتے ہیں گیس جانے کے بعد آنے کا نام نہیں لیتی گھروں میں روٹی پکتی ہے تو سالن نہیں بنتا شہری سخت اذیت کی زندگی گزر رہے ہیں اور اگر سوئی گیس انتظامیہ نے اپنی روش نا بدلی تو شہری مہران ہائی پر دھرنا ڈے کر بیٹھ جائیں ۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ باندھی شہر سے گیس پریشر کی کمی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرے۔