لاہور (سپورٹس رپورٹر) جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام کور کمانڈر پولو کپ کے دسویں دن ٹیم ماسٹر پینٹس بلیک نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ڈائمنڈ پینٹس /شیخو سٹیل اور پلاٹینم ہومز کے پوائنٹس برابر ہونے کی صورت میں آج پنلٹی شوٹس پر فیصلہ ہوگا کہ سیمی فائنل کھیلنے والی چوتھی ٹیم کون سی ہوگی۔ ماسٹر پینٹس بلیک نے پلاٹینم ہومز کی ٹیم کو 9-7.5 سے ہرا دیا۔ ماسٹر پینٹس بلیک کی ٹیم نے اپنے تینوں میچ جیت کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ گارڈ گروپ نے کالاباغ /ذکی فارمز کی ٹیم کو 8-7.5 سے ہرا دیا۔ ڈائمنڈ پینٹس نے ریجاس گروپ کو 12-3.5 سے ہرا دیا۔