فلم کی بولی وڈ مال کی نمائش فوری بند کی جائے، ڈاکٹر محمد یونس


حیدرآباد (نامہ نگار) جمعیت علماءپاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر محمد یونس دانش نے جوائے لینڈ فلم کی بولی وڈ مال میں کھلے عام نمائش پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اس کا فوری نوٹس لے مذکورہ فلم پر سخت اعتراضات ہیں جو معاشرے میں بے راہ روی کا باعث بن رہی ہے جس سے معاشرے کو مادر پدرآزاد معاشرے میں تبدیل کرنے کی سازش کی گئی ہے لیکن افسوس کا مقام ہے مذکورہ فلم میں پابندی کے باوجود حیدرآباد بولی وڈ مول میں کھلے عام نمائش جاری ہے اور اس پر ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے انہوں نے کہاکہ لادین سیکولر قوتیں بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے پاکستان میں بے راہ روی کو فروغ دینے اورمغربی ثقافت کو پھیلانے کیلئے اس قسم کی فلموں اور ڈراموں کے ذریعہ اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں پاکستان کے غیور عوام پاکستان میں مغربی کلچر و ثقافت کے ثقافت کوپھیلانے کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ضلعی انتظامیہ مذکورہ فلم کی بولی ورڈ مال میں نمائش کوفوری طور پر بند کرائے۔وزیر اعلیٰ سندھ گوٹھ بڈھو ہطار کے مکینوں کو صحت کی سہولت فراہم کریں ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر جمعیت علمائ پاکستان ضلع خیرپور میرس کے صدر مولوی محمد شفیع احمدسکندری نے جمعیت علمائ پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر سے رکن الاسلام جامعہ مجددیہ حیدرآباد میں ملاقات کی اورگوٹھ بڈھوہطار،تحصیل صوبوڈیرو ضلع خیرپور میرس سندھ سرکاری ڈسپنسری کے قیام کی تعاون اپیل کی صاحبزادہ زبیر نے اس ضمن میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ ڈاکٹرمحمد جمن سے فوری طور پر ڈسپنسری کے قیام کا مطالبہ کیاانہوں نے کہا کہ مذکورہ گوٹھ ایک ہزار سے زائد گھروں اورتین ہزار افراد پر مشتمل آبادی ہے مگر مذکورہ گوٹھ میں صحت کی کوئی سہولت نہیں جس کے باعث علاقی مکینوں کا سخت تکالیف کا سامنا ہے غریب آباد ی کا خیال کرتے ہوئے فوری طور پر ڈسپنسری کا قیام عمل میں لایا جائے جمعیت علمائ پاکستان ضلع خیرپور میرس کے صدر مولوی محمد شفیع احمدسکندری نے جمعیت علمائ پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر محمد یونس دانش ضلع حیدرآباد کے صدر محمد رضوان شیخ سے بھی ملاقات کی اور ڈسپنسری کے قیام کیلئے بھرپور تعاون کی اپیل کی دونوں رہنما نے کہا کہ ہر فورم پر گوٹھ بڈھو ہطار میں ڈسپنسری کے قیام کیلئے آواز اٹھائی جائے گی جمعیت علمائ پاکستان وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کرتی ہے کے گوٹھ بڈھو ہطار کے مکینوں کو صحت کی سہولت فراہم کرے۔
ڈاکٹر محمد یونس

ای پیپر دی نیشن