بیلجیئم کے پلے میکر ایڈن ہیزرڈ نے 31 سال کی عمر میں انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ لے لی 



لاہور(سپورٹس رپورٹر)بیلجیئم کے پلے میکر ایڈن ہیزرڈ نے 31 سال کی عمر میں انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔ہیزارڈ جو ایک حملہ آور مڈفیلڈر یا ونگر ہے نے 2008 میں 17 سال کی عمر میں بیلجیئم میں ڈیبیو کیا، اور 33 گول کر کے 126 کیپس جیتنے میں کامیاب ہوئے۔ان کا یہ فیصلہ گروپ مرحلے میں بیلجیئم کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔
ریئل میڈرڈ کے کھلاڑی نے کہا کہ آج ایک صفحہ بدل گیا ہے۔ آپ کی بے مثال حمایت کے لیے آپ کی محبت کا شکریہ۔ "2008 سے اس ساری خوشی کیلئے آپ کا شکریہ۔ میں نے اپنے بین الاقوامی کیریئر کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جانشینی تیار ہے۔ میں آپ کو یاد کروں گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...